ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہشت گردی کے الزام میں گرفتارنوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کرنے اویسی کا اعلان؛ یوگی ادتیہ ناتھ کو پریشانی

دہشت گردی کے الزام میں گرفتارنوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کرنے اویسی کا اعلان؛ یوگی ادتیہ ناتھ کو پریشانی

Sun, 03 Jul 2016 11:11:50  SO Admin   S.O. News Service

اویسی نے کہا، دہشت گردی کی حمایت نہیں،اگریہ نوجوان بے قصورثابت ہوئے توذمہ دارکون ہوگا؟

حیدرآباد2جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی نے کہاہے کہ ان کی پارٹی ان نوجوانوں کو قانونی مدد مہیا کرائے گی، جنہیں این آئی اے نے ISISکے مبینہ ماڈیول میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اویسی نے ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کی پارٹی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتی۔اویسی نے کہا کہ گرفتار نوجوانوں کے خاندان کے ارکان نے ان سے ملاقات کی اور دعویٰ کیا کہ وہ بے گناہ ہیں۔اویسی نے کہا کہ انہوں نے ایک سینئر وکیل سے انہیں قانونی مددمہیاکرانے کیلئے کہا۔انہوں نے حیدرآباد کی مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل یہ لڑکے اگر مجرم نہیں پائے گئے تو انہیں ان کی زندگی کون لوٹائے گا؟۔ ہم دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتے۔اگرکوئی ہندوستان پر حملہ کرتا ہے توہم سامنے کھڑے ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ کیااین آئی اے یہ تحریری طور پردے سکتاہے کہ وہ مشتبہ افرادکوگرفتارکرنے والے افسران کو معطل کرے گا اگر نوجوان مجرم نہیں پائے گئے۔

اویسی کی طرف سے گرفتارنوجوانوں کی قانونی امدادکے اعلان پریوگی آدتیہ ناتھ کی تنقید

این آئی اے کی طرف سے کچھ افراد کو گرفتار کئے جانے کے معاملے پر اویسی کے بیان پر یوگی ادتیہ نائک نے سخت تنقید کی ہے ، گورکھپور میں انہوں نے کہا کہ دیکھئے این آئی اے نے گرفتار کیا ہے اور جب کسی پر کوئی معاملہ ہوگا تبھی گرفتار کیا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ چاہے وہ اویسی ہوں یا پھر کوئی ہو اسے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ کسی بھی سماج مخالف، قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کی حمایت نہیں کی جانی چاہئے۔یوگی نے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ دہشت گردی کا کوئی ذات مذہب نہیں ہوتا ہے وہیں دوسری طرف ایسے لوگوں کی سرپرستی کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔اس سے قومی سلامتی کونقصان پہونچتاہے۔واضح رہے کہ این آئی اے کی طرف سے3دن پہلے حیدرآباد میں گرفتار کئے گئے پانچ آئی ایس مشتبہ افراد کو ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے قانونی مدد مہیا کرانے کی بات کہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے سوال بھی اٹھایاہے کہ اگریہ نوجوان بے قصورثابت ہوئے تواین آئی اے کیااپنے افسران پرکارروائی کرے گا۔ حیدرآباد کی مکہ مسجد میں اویسی نے کہاکہ میں نے سینئر وکیل عبد عظیم کو بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کے لواحقین میرے پاس آئے تھے۔میں نے انہیں کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو قانونی امداد دیں گے۔اعظم خان کی طرف سے تھپڑ مارنے کے معاملے پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ ان کے ذہنی دیوالیہ پن کااعلان کرتاہے۔


Share: